صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر میں کورونا وائرس کی تشخیص

بدر شہباز نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ عید کی نماز کی ادائیگی کی تھی، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بد شہباز نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 26 مئی 2020 15:45

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر میں کورونا وائرس کی ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی2020ء) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر بدر شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدر شہباز نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ عید نماز کی ادائیگی کی تھی۔ بدر شہباز مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں اور انہیں شہبازشریف کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

حال ہی میں بدرشہباز نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آج ہی شہبازشریف نے عوام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ کورونا سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں، جبکہ شہبازشریف نے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لاک ڈاوَن کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میں پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں اور قومی حکمت عملی بنائیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ عوام کو تفصیل بتائی جائے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، حالات کے مطابق متعلقہ پہلوؤں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف بھی عید سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں جس کے بعد ان کی رپورٹ منفی آ گئی تھی۔ رپورٹ منفی آںے کے بعد ان کے سپورٹرز کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا تھا لیکن اب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر بدر شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدر شہباز نے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ عید نماز کی ادائیگی کی تھی۔