عید محبت کا پیغام ،گلے شکوے فراموش کر کے اتحا دکا مظا ہرہ کریں،شاہ عبد الحق

دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جما عت اہلسنّت کی عید ملن سے حاجی حنیف ،مولاناابرار رحمانی ،ڈاکٹر عبد الوہاب کا خطاب

منگل 26 مئی 2020 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔انہوں نے شہداء میلاد مسجد لائنز ایریا میں جما عت اہلسنّت کراچی کی تقریب عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان سمیت دنیا کو اس وقت وبائی مرض کی صورت میں شدید چیلنج درپیش ہے، وًبا سے بچائو کیلئے طبی ماہرین کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

آنے والے دنوں میں سخت لاک ڈائون کا اندیشہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہما را دین ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے ۔ مخیر حضرات غرباء و ضرورت مند افراد کی معاونت کریں۔ عید ملن میں حاجی حنیف طیب ،مولانا ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب کچھ دنوں کے لاک ڈائون سے دنیا پریشان جبکہ جموں کشمیر میں بسنے والے مسلمان کو مہینوں سے بھارتی فوج نے کرفیولگا کر قید کر رکھا ہے۔دنیا جموںکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع اور دہشت گردوں کے خلاف برسرِپیکار پاک افواج کے جوان ہما را فخر ہیں ۔

آخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،وبائی امراض سے حفاظت،شہداء میلاد اور طیارہ حادثے کے شہداء و زخمیوں کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پرمفتی ناصرخان ترابی،مولانا الطاف قادری، مفتی بلال قادری،سید رفیق شاہ،محمد جا وید قادری،غفران احمد،مولانا جمیل احمد امینی،مولانا عاشق حسین سعیدی،مفتی فیاض قادری،علامہ فرحان شیخ،مولانافخرالحسن شاہ ،شریف احمد خان،مولانا منیر شاکر،سلیم عطاری،سلیم الدین شیخ،جنید منشی،مولانا اسحاق خلیلی،علامہ الطاف امجدی،مولانا انصر سعیدی، آصف قادری،کے علاوہ علماء کرام، ائمہ و خطباء اور جما عت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔