عید الفطر، لیاری کے بچوں نے فٹبال چھوڑ کر کھلونا پستول تھام لی

منگل 26 مئی 2020 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) عید الفطر کے موقع پر لیاری کے بچوں نے فٹبال کو چھوڑ کھلونا پستول سے کھیلنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان عید الفطر کے موقع پر گھروں میں مختلف اقسام کے پکوان پکاتے ہیں جبکہ بچے اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ ملکر مختلف کھیلوں میں اپنا وقت صرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے منی برازیل کہلائے جانے والے علاقے لیاری کے بچوں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر کھلونا پستول ہاتھوں میں تھام لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر بچوں نے فٹبال، باکسنگ اور دیگر کھیل چھوڑ کر کھلونا پستول سے کھیلنے کو اپنا مشغلہ بنالیا ہے۔واضح رہے کہ لیاری میں ایک طویل عرصے تک گینگ وار کا راج رہا ہے اور جس کے باعث شہر کا انتہائی خطرناک علاقہ تسلیم سمجھا جاتا تھا لیکن رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے لیاری کو گینگ وار سے آزاد کراکے وہاں امن و امان قائم کیا ہے اب جبکہ لیاری میں ہر طرف امن ہی امن ہے ایسے وقت میں لیاری کے بچوں نے کھلونا پستول اٹھالی ہے۔