سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی کراچی پہنچ گئے

منگل 26 مئی 2020 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ایس وی 708 سے پانچ بچوں سمیت 248 پاکستانی مسافر وطن واپس پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن واپس آنے والے مسافروں کی جناح ٹرمینل پر کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، رپورٹس آنے تک تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو نادرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس کے سرکاری قرنطینہ سینٹرمنتقل کیا جارہا ہے۔قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافر آئسولیشن کے لیے نجی ہوٹلوں میں منتقل ہوں گے۔