ڈیرہ اسماعیل خان، عید الفطرکے موقع پر مصنوعی مہنگائی کا طوفان، شہریوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 26 مئی 2020 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) ڈیرہ میں عید الفطرکے موقع پر مہنگائی کا طوفان آگیا ،گوشت مرغی ،سبزیوں اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ،مصنوعی گرانفروش مافیا سرگرم ہوگیا، تاجر اور دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔ گرانفروش دکاندار نہ ہی سرکاری نرخ نامے آویزاں کرتے ہیں اورنہ ہی سرکاری مقررہ نر خوں پر اشیاء فرو خت کرتے ہیں ۔

ٹماٹر جس کی قیمت بیس روپے کلو تھی عید کے موقع پر کھلے عام چالیس روپے سے زائد فی کلو فروخت ہوتا رہا ۔پیاز تیس روپے کلو کے بجا ئے چالیس اور پچاس روپے فی کلو اور اس طر ح دیگر سبزیا ں اور فروٹ سو فیصد مہنگے داموں پر فرو خت ہوتے رہے۔ دال چنا،بیسن، چنے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ میں جہاں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فرو خت کر نا معمول بن گیا وہاں یہی گوشت قصا ب انتظامیہ کے مقررہ کر دہ نرخ کی بجائے بڑ ا گوشت 400 سے پانچ سوروپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت 1000 روپے فی کلو زائد کھلے عام فرو خت کیا جاتا رہا۔

برائلر مرغی کا گوشت340 سے بڑھ کر تین سو اسی اور چار سور روپے کلو جبکہ دودھ کھلے عام 90 اور 100 روپے میں فروخت ہوتا رہا شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔