راولپنڈی ‘ اغواہ برائے تاوان جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان تھانہ ائیر پورٹ کی حوالات توڑ کر فرار ، نائٹ محرر اور تھانہ کا سنتری گرفتار

منگل 26 مئی 2020 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) اغواہ برائے تاوان جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان تھانہ ائیر پورٹ کی حوالات توڑ کر فرار ، سی پی او کا سخت نوٹس نائٹ محرر اور تھانہ کا سنتری گرفتار کر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں راولپنڈی کے مشہور ریسٹورنٹ بالا تکہ ہاوس کے مالک کے بھائی کا مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ میں درج ہے اس کیس میں پولیس نے دو ملزمان باسط اور حماد کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ پر رکھا ہوا تھا ان سے دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری تھا،عید کے دوسرے روز صبح چھ بجے ملزمان تھانہ کی حوالات توڑ کر فرار ہو گئے سی پی او نے اس واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نائٹ محرر عمر اوت تھانہ کے مین گیٹ پر نائٹ ڈایوٹی کرنے والے کانسٹیبل عاقب کو غفلت کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے مگر تاحال پولیس ملزمان کی گرفتاریوں میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ، یاد رہے تھانہ ایئر پورٹ ایسی خستہ حال عمارت میں واقع ہے کہ ملزمان کے فرار ہونے میں ایک سے زیادہ راستے ہیں تھانے کی دیواریں پرانے وقتوں کی چھوٹی بنی ہوئی ہیں جہاں سے نو سال کا بچہ بھی ان دیواروں کو باآسانی کے ساتھ پھلانگ سکتا ہے

متعلقہ عنوان :