سرگودھا‘عید کے ایام میں قتل،خودکشی اور نہر میں ڈوب جانے کے واقعات میں 3خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد جاںبحق

منگل 26 مئی 2020 16:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) عید کے ایام میں قتل،خودکشی اور نہر میں ڈوب جانے کے واقعات میں 3خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد جاںبحق ہو گئے۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ڈوب جانے والوں میں تین نعشیں نکال کر دو کی تلاش جاری ہے۔ زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے گاوں نہر پل جبی شریف کے 18سالہ نوجوان محمدوقاص نیگھریلو ناچاقی سیدلبرداشتہ ھوکر زہریلی گولیاں کھالیں اور دم توڑ گیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئی جسے آبائی علاقہ میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

جبکہ قائدآباد کے گاؤں احمدال کا نوجوان تنویر سلطان انب شریف کے قریبی چشمہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

جو اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کے لئے آیا ہوا تھام جس کی تلاش جاری ہے۔ ?جوھرآباد کے علاقہ نیو سیٹلائیٹ ٹائون میں امجد نیفائرنگ کرکے اپنی شادی شدہ بہن رخسانہ اعجازکوقتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سرگودھا کی نہر لوئر جہلم میں جھال چکیاں کے قریب نہر میں نہا تے ہوئے 15 سالہ نوجوان ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے۔سرگودہاخوشاب روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بھکربارنہرمیں جا گرا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سواردوخواتین سوا ماہ کا بچہ سمیت چارافراد ڈوب کرجاں بحق ہوگے۔خوشاب کا نوجوان عامر شہزاد اپنی فیملی 23 سالہ پروین بی بی اور 25 سالہ ارم بی بی اور ڈیڑھ ماہ کی بچی سحر فاطمہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشاب سے سرگودھا کے گاوں بکھر بار آ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر شاہ پور کے قریب آنے والے گاوں موضع بکھر بار نہر برانچ میں گر گیا۔

جس پر ریسکیو آپریشن میں دونوں خواتین اور شیر خوار بچی کی لاشیں نکال لی گئی۔جبکہ نوجوان کی تلاش جاری ہے۔