معیاری کام شاندار مستقبل کی ضمانت جبکہ شارٹ کٹ اور غیر معیاری کام وقتی ہوتا ہے،بیا خان

ماڈلنگ آج بھی میری پہلی ترجیح ہے کیونکہ مجھے عزت بھی اسی سے حاصل ہوئی،ماڈل واداکارہ کی گفتگو

منگل 26 مئی 2020 16:40

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) فلم ،ٹی وی کی معروف ماڈل و اداکارہ بیا خان نے کہا ہے کہ نئے ٹی وی چینلز آنے سے جہاں فنکاروں کی مصروفیت میں اضافہ ہوا ہے وہاں معیار پر بھی فرق پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ متعددکمرشلزکی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوں لیکن اس مصروفیت کے باوجود آج بھی تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ،بیا خان نے کہا کہ معیاری کام آپکے شاندار مستقبل کی ضمانت جبکہ شارٹ کٹ اور غیر معیاری کام وقتی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہماڈلنگ آج بھی میری پہلی ترجیح ہے کیونکہ مجھے عزت بھی اسی سے حاصل ہوئی۔ماڈل و اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آج بھی اپنے سینئرز سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :