طیارے حادثے میں شہید ہونیوالی ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی

منگل 26 مئی 2020 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) کراچی میں 22 مئی کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں شہید ہونے والی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی۔’’سکہ ‘‘نامی اس فلم کی ہدایات احمد صارم نے دی، یہ فلم زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی۔اداکارہ صبا قمر نے اس فلم میں کہانی بیان کی جس میں زارا کو دو ایسی خواتین کے روپ میں دکھایا جو بالکل الگ زندگی گزار رہی ہیں تاہم ان کی خواہشات ایک سی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں سکے کے دو پہلو دکھائے گئے ہیں۔ہدایتکار احمد صارم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ سال اس فلم کی کہانی تحریر کی، اس وقت میری عمر 16 برس تھی اور میں صحافت سے فلم سازی کی جانب کیریئر موڑنا چاہتا تھا، اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا جنہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی دی۔احمد صارم کے مطابق میں دراصل اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہ رہا تھا جب نوجوان فلم ساز اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کے لیے یہاں اپنا کام ریلیز کررہے تھے۔احمد صارم کے یوٹیوب چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس چینل کی پہلی ویڈیو ’’سکہ ‘‘ہے جس میں زارا عابد نے کام کیا۔

متعلقہ عنوان :