شہباز شریف کا سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ کو ٹیلی فون ،عید کی مبارکباد ،بلوچستان میں کورونا وائرس اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوتے ہی کورونا وائرس آپریشن کاآغاز کیا جس کے تحت بلوچستان کی پسماندگی اور عدم سہولیات کی بنا ء پر صوبے کو ترجیحی بنیادوں پر ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس مہیا کی گئیں ،شہباز شریف بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں (ن) لیگ نے پہلے بھی بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کام کیا ،آئندہ بھی پارٹی قائدین کی سرپرستی میں عوامی خدمات جاری رکھیں گے ،جمال شاہ کاکڑ

منگل 26 مئی 2020 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ کو ٹیلی فون عید کی مبارکباد دی بلوچستان میں کورونا وائرس اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر میں نظام زندگی کو مفلو ج کردیا ہے اس وباء نے ابتک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں مسلم لیگ (ن) نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوتے ہی کورونا وائرس آپریشن کاآغاز کیا جس کے تحت بلوچستان کی پسماندگی اور عدم سہولیات کی بنا ء پر صوبے کو ترجیحی بنیادوں پر ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس مہیا کی گئیں جبکہ عوام میں کورونا وائرس بچائو باکس بھی تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پورے ملک کی جماعت ہے اور اس مشکل صورتحال میں عوا م کو تنہا چھوڑنے کی بجائے انہیں کورونا وائرس سے نجات دلوانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما میرشیر احمد بنگلزئی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا او ر پارٹی کی جانب سے صوبے میں تمام تقریبات ، عید ملن اجتماعات کو منسوخ کرکے عوام میں شعور او ر آگاہی پھیلانے کی مہم کو سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں مسلم لیگ(ن) نے پہلے بھی بلوچستان میں کورونا ائرس سے بچائو کے لئے کام کیا اور آئندہ بھی پارٹی قائدین کی سرپرستی میں عوامی خدمات جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کے بیچ اور انکے ساتھ ہیں اور پارٹی قیادت کے ساتھ ملکر قوم میں شعور و آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائر س سے نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا پارٹی صدر میاں شہبازشریف کا مشکل وقت میں بلوچستان کے عوام کو یاد ر کھنے اور تنہا نہ چھوڑنے پر شکریہ ادا کیا ۔