ساہیوال،کورونا وائر س،عبدالقیوم ہسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں اضافہ ‘لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل مریض دم توڑ گیا

منگل 26 مئی 2020 17:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) کورونا وائر س کے حوالہ سے گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں اضافہ ‘لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل مریض بھی دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں کرونا کے حوالہ سے داخل مریض فقیر حسین گزشتہ روز دم توڑ گیا جس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ۔

(جاری ہے)

فرید ٹائون کی رہائشی طاہرہ نامی خاتون بھی انتقال کر گئی جس کا کرونا ٹیسٹ نجی لیب سے پازیٹو آیا تھا جبکہ دو مریض وحید اورلیاقت بھی انتقال کر گئے ہیں جن کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی نہیں آئیں ۔جامعہ فریدیہ ساہیوال کی انجمن کے صدر و آڑھتی حاجی محمدسلیم فریدی جو لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے کو ماہی شاہ قبرستان میں حکومتی ایس او پیز کے تحت سپرد خاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ ڈاکٹر مفتی محمد مظہر فرید نے پڑھائی ۔ دریں اثناء ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعدبن سعید کے مطابق گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں اس وقت 7مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔