ساہیوال، ٹریفک حادثات اورکرنٹ لگنے سے شادی شدہ لڑکی سمیت 2افرادجاں بحق ‘موٹرسائیکلیں ٹکرانے سی70افراد زخمی

منگل 26 مئی 2020 17:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) عید ‘ ٹرواورمرو کے روز ٹریفک حادثات اورکرنٹ لگنے سے شادی شدہ لڑکی سمیت 2افرادجاں بحق ‘موٹرسائیکلیں ٹکرانے سی70افراد زخمی ۔ہڑپہ نائیوالاروڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شفاعت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ 95/6-Rمیں ہوا یہاں ایک شادی شدہ نوجوان لڑکی عید کے روز گھرمیں صفائی کر رہی تھی کہ پنکھے سے کرنٹ لگ گیا ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی ۔

عید‘ ٹرواورمرو کے روز مختلف مقامات پر موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے درجنوں حادثات ہوئے جس کے نتیجہ میں70کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری پہنچ کر طبی امداددی بعض زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔