ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ اور چینل نہر سے متصل قبرستان کو مسمار کرنے اور قبروں کی بے حرمتی کے خلاف سول سوسائٹی ماتلی کا احتجاج

منگل 26 مئی 2020 18:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ اور چینل نہر سے متصل قبرستان کو مسمار کرنے اور قبروں کی بے حرمتی کے خلاف سول سوسائٹی ماتلی کا احتجاج۔آٹھ روز قبل ماہ رمضان کے مقدس موقع پر ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ اور چینل نہر سے ملحقہ مقامی قبرستان کی قبریں مسمار کے جانے پر ماتلی کے شہریوں نے صحافیوں وکلا اور سول سوساٹی کے رہنماں کے ہمراہ متاثرہ قبرستان کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کی مقامی شہریوں نے قبریں مسمار کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میونسپل کمیٹی ماتلی کے کونسلر امجد آرایں اور اس کی والدہ کہ بھی قبریں مسمار کر دی گئی ہیں جس پر ہم پریشان اور حیران ہیں کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سمیت 17 کونسلر بھی اپنے ساتھی کونسلر کی قبر مسمار کے جانے پر کیوں خاموش ہیں مقامی افراد کے مطابق قبرستان کے اندر قام مسجد کے لے مقررہ جگہہ کا بھی نام و نشان مٹا کر پودے لگا دیے گئے ہیں موجود عینی شاھدین کے مطابق مسمار کی جانے والی قبروں سے معصوم بچے کی کھوپڑی اور بازو کی ھڈی بھی ملی ہیں جبکہ مسجد کے مقام سے ایک قرآن پاک بھی ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایک موجود شخص نے بتایا کہ یہاں میری ماں اور میرے معصوم بیٹے کی قبر تھی جو رات رات نامعلوم افراد نے مسمار کر دی.مصدقہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی ایک مخیر خاتون نے مذکرہ قبرستان کے لے اراضی خرید کر وقف کی اور قبرستان کی چہار دیواری کے لے فنڈ بھی فراہم کیا تھا جس کا استمال قبرستان پر نہیں ہوا. ماتلی کے شہریوں نے اس موقع پر عدلیہ اور ضلع انتظامیہ سے قبرستان کی اراضی کی خریداری اور چار دیواری کی تعمیر کے لے ملنے وال فنڈ اور وقف اراضی کی منتقلی قبرستان کی چاردیواری کے اندر تعمیرات اور اب قبروں کے مسمار کے جانے والے معاملات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے قبرستان کے اندر قبروں کو مسمار کر کے بے حرمتی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے۔