کورونا وائرس بحران، برطانیہ نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا

منگل 26 مئی 2020 18:25

کورونا وائرس بحران، برطانیہ نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں جون کے مہینے میں متعدد کاروبار دوبارہ کھول دیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ،منگل کو اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جون میں متعدد کاروبار دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں اور جو دکانیں کھولی جانے کا امکان ہے، ان میں کپڑے، فرنیچر، الیکٹرانکس، درزی اور کتابوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ، مکانوں یا پراپرٹیزکی خریدو فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

تاہم زلف تراشوں یا حجاموںکی دکانیں فی الحال بند ہی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جون میں سکول بھی کئی کلاسوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔