سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضی وہاب

منگل 26 مئی 2020 18:40

سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضی وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبے بھر میں کرفیو نافذ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مرتضی وہاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں، کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔خیال رہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی گزشتہ دو ماہ سے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لئے لاک ڈائون جاری ہے۔