چ*سعودی عرب میں عید الفطر کے دوران کورونا کے 2,235 نئے کیسز سامنے آ گئے

منگل 26 مئی 2020 19:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سعودی مملکت میں عید الفطرکے دوران کورونا متاثرین میں 2,235 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 74,765 ہو گئی ہے۔ العربیہ کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز 9اموات ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی وزارت صحت نے اتوار کو دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے اور وہاں 742 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں 611 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور جدہ میں 474 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 2,145 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45,668 ہوگئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 399 افراد وفات پاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔

ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاض میں 765 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں متاثرین کی تعداد 416 ، جدہ میں 350 ، مدینہ منورہ 184 ، دمام 113 ، الجبیل 74 ، الخبر 58 ، الھفوف 55 ، القطیف 24 ، بریدہ 24 ، حائل 20 ، الظھران 15 ، تبوک 12 ، طائف 10 جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم رہی۔