bروس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک

منگل 26 مئی 2020 19:50

ؐ ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) روس میں فوجی ہیلی کاپٹر کر گر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی چوکوٹکا ریجن کے انادیار میں مرکزی ائر پورٹ پر وزارت دفاع کا ایک ایم ا?ئی ایٹ ہیلی کاپٹر جو کہ سویلین مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا اڑان بھرنے کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر پر عملے کے تین اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیکنیشن سوار تھا جو کہ تمام حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔گورنر کے مطابق ہیلی کاپٹر تکینکی مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اڑایا گیا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق غالباً ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہی حادثہ پیش ا?یا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔