گ*حجرہ ،عید کے روز گدھا ریڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق،نشئی دم توڑ گیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

, حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) حجرہ شاہ مقیم ،موٹرسائیکل سوارگدھا گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ،نشے کی زیادتی سے نشئی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اسلام پورہ حویلی میں موٹر سائیکل سوار شفقت علی شہر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گدھا ریڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ،آن لائن کے مطابق دوسرے واقعہ میں محلہ امام بارگاہ بصیر پور میں لاش برآمد ہوئی جسکے بارے میں پولیس نے بتایا کہ متوفی نامعلوم شخص ہیروئین کا نشہ کرتا تھا جو کہ نشے کی مقدار زیادہ ہوجانے سے برداشت نہ کر سکا او ر دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :