ژ*سورج کل بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا ،قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

منگل 26 مئی 2020 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سورج کل ( جمعرات کو) بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گااس وق بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میںایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔

متعلقہ عنوان :