sبھارت،پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر خاتون ٹیچر معطل

ٹ*ٹیچر شاداب خانم نے غلطی کا احساس ہونے پر معافی نامہ پوسٹ کر دیا غ*سکول حکام کا شاداب خانم کو شوکاز نوٹس جاری ، ایک ہفتے کے اندر جواب مانگ لیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں نجی سکول کی خاتون ٹیچر کو پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع گورکھپور کے ایک نجی سکول کی خاتون استاد کو اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلاس چہارم کے بچوں کو انگریزی مضمون پر آن لائن گرائمر پڑھارہی تھیں۔

30 سالہ شاداب خانم بچوں کو ’اسم‘ سمجھانے کی کوشش کررہی تھیں کہ اس دوران ان سے واٹس ایپ گروپ میں ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سکول حکام نے شاداب خانم کو ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا۔علاوہ ازیں اسکول حکام نے مذکورہ معاملے اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات گورکھپور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کردیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاداب خانم نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ سے متنازع جملے کو کاپی کیا اور اچھی طرح پڑھے بغیر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور اپنی غلطی کا احساس ہونے کے فوراً بعد معافی نامہ پوسٹ کیا۔اس ضمن میں شاداب خانم کے شوہر محمد ہاشم نے کہا کہ ان کی اہلیہ شاداب خانم کی طبیعت ’ٹھیک نہیں ہے،آن لائن کلاس کا پہلا دن تھا اور شاداب خانم انٹرنیٹ سے متعلق زیادہ واقف نہیں ہے۔دوسری جانب سکول کے منیجر جی پی سنگھ نے بتایا کہ شاداب خانم کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیدیا گیا ہی