ًسعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک کالاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کا اعلان

uکاروبار کو صبح 6 سے رات11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی . حکام

منگل 26 مئی 2020 19:50

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہی. سعودی عرب نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں سرگرمیوں کو جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا‘سعودی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 مئی سے ریاست میں مکہ کے علاوہ تمام شہروں میں نقل و حرکت سمیت دیگر سرمیوں پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا.

(جاری ہے)

پابندیوں میں صبح 6 بجے سے دن 3 بجے تک نرمی کی جائے گی تاہم دیگر اوقات میں کرفیو نافذ رہے گا جبکہ مکہ 24 گھنٹے لاک ڈائون میں رہے گا‘رپورٹ کے مطابق 21 جون کو تمام ریاست میں تمام کرفیو ختم کردیا جائے گا اور مکہ میں مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی اجازت بھی دے دی جائے گی.

اس وقت تک سماجی دوری کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رہے گا اور 50 افراد سے زائد کا ایک جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد رہے گی‘حکام نے وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں میں اپنی دفتری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حاضری کی بھی اجازت دے دی.تاہم وہ تمام روزگاری شعبے جہاں سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد مشکل ہے جیسے بیوٹی سیلونز، نائی کی دکانیں اور کھیل اور صحت کے کلبز، سینما وغیرہ بند رہیں گے اہم وہ تمام روزگاری شعبے جہاں سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد مشکل ہے جیسے بیوٹی سیلونز، نائی کی دکانیں اور کھیل اور صحت کے کلبز، سینما وغیرہ بند رہیں گے‘سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور بین الاقوامی فلائیٹس کو آئندہ نوٹس تک کے لیے بند ہی رکھا ہی.دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں کل سے کاروباری سرگرمیوں کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا‘کاروباری سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتومم نے بحران سے نمٹنے کے لیے قائم سپریم کمیٹی کے آن لائن اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد لیا.

دبئی میں آئندہ روز سے صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کمیٹی کے جامع تشخیصی رپورٹ اور متعدد صحت اور سماجی و معاشرتی نقطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا. قبل ازیں قومی تطہیر پروگرام کے تحت امارت میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ تھااسی ماہ کے اوائل میں دبئی نے پانچ یا اس سے کم افراد کو ہوٹل بیچز پر جانے اور کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی.ریستورانوں اور دکانوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھول دیا گیا تھا لیکن انہیں اپنی گنجائش کے صرف 30 فی صد کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی‘شاپنگ مالوں میں ہجوم سے بچنے کے لیے پارکنگ کی دستیابی صرف 25 فیصد تک محدود کردی گئی تھی بیوٹی سیلونوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن وہاں گاہک پہلے سے وقت طے کرکے اور صرف بال کاٹنے یا ناخن تراشی کے لیے جاسکتے ہیں.