wسعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

ؤجدہ سے آنے والی پرواز میں 248 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا

منگل 26 مئی 2020 19:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستان پھنسے ہوئے ہیں جوجلد از جلد وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ مسافروں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے بھی جدہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 248پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ فلائٹ نمبر ایس وی 708نامی اس پرواز کے ذریعے پاکستان واپس آنے والوں میں پانچ بچے شامل ہیں۔

واپس آنے والے تمام مسافروں کو جناح ٹرمینل پر اسکریننگ اور طبی معائنے کے بعد انہیں نادرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس کے سرکاری قرنطینہ سینٹرمنتقل کر دیا گیا۔ جبکہ اپنے قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو نجی ہوٹلز میں آئسولیشن کی سہولت حاصل ہو گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی قونصل جنرل نے کہا تھا کہ سفارتخانہ اور قونصلیٹ ہمہ وقت وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں۔اس وقت وہ پاکستانی زیادہ مشکل میں ہیں جن کا ہروب لگا ہوا یا جن کے اقامے کی مدت ختم ہو گئی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں، قونصلیٹ اور سفارتحانے نے کورونا کی وبا پھیلنے سے قبل ایسے افراد کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اب جبکہ خصوصی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں۔

یال رہے حکومت پاکستان کرونا وائرس کی وبا کے دوران سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔خصوصی فلائٹس کے لیے ٹکٹ قونصل خانے میں پی آئی اے کا عملہ جاری کرتا ہے۔خصوصی فلائٹس کے لیے ٹکٹ قونصل خانے میں پی آئی اے کا عملہ جاری کرتا ہے جس کی قیمت 1861 ریال ناقابل واپسی ہے۔

فلائٹس میں ایسے مسافروں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کا وزٹ ویزہ ہے، خروج نہائی لگ چکا ہے یا جن کی میڈیکل ایمرجنسی ہے۔دوسری جانب وزارت کی جانب سے دس روزہ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 22 مئی سے 31 مئی تک دٴْنیا کے مختلف ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے 47 فلائٹس چلائی جائیں گی۔