چ*سعودی عرب میں عید الفطر کے دوران کورونا کے 2,235 نئے کیسز سامنے آ گئے

،ْمملکت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی گنتی 74,765ہو گئی، عید کے دوسرے روز بھی 9افراد کی اموات ہوئیں

منگل 26 مئی 2020 19:50

ظ*ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سعودی مملکت میں عید الفطرکے دوران کورونا متاثرین میں 2,235 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 74,765 ہو گئی ہے۔ العربیہ کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز 9اموات ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی وزارت صحت نے اتوار کو دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے اور وہاں 742 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں 611 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور جدہ میں 474 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 2,145 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45,668 ہوگئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 399 افراد وفات پاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 28,728ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔

سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریاض میں 765 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں متاثرین کی تعداد 416 ، جدہ میں 350 ، مدینہ منورہ 184 ، دمام 113 ، الجبیل 74 ، الخبر 58 ، الھفوف 55 ، القطیف 24 ، بریدہ 24 ، حائل 20 ، الظھران 15 ، تبوک 12 ، طائف 10 جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم رہی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جمعرات 28 مئی سے 30مئی تک صبح 6بجے سے دوپہر تین بچے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے 20 جون تک صبح چھ سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔ جبکہ مکہ المکرمہ اس سہولت سے مستثنیٰ ہوگا ، کرفیو سے خارج اوقات میں تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔جبکہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ملک کے اندر پروازوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

اتوار کو مساجد جمعہ اور فرض نمازوں کیلئے کھول دی جائیں گی۔ جبکہ مکہ مکرمہ کی مساجد اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ تاہم مسجد الحرام میں نمازیں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے جاری رہیں گی۔ حجام ، بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر، پلے گراو?نڈ ، سپورٹس کلب، سینیماز بھی بند رہیں گے۔ سعودی عرب کے تمام علاقو ں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کے ذریعے سفر پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔