}قرآن وسنت کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،سید ذیشان اختر

منگل 26 مئی 2020 19:50

;بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، قرآن وسنت کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،دینی مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،انگریز سامراج کا فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت راجہ داہر کے ظالمانہ نظام کا تسلسل ہے جن سے نجات حاصل کئے بغیر قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے اے پی ایس ہائی سکول کے گرائونڈ میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ ورونا وائرس ایک قدرتی آفت ہے جس نے خدائی دعویداروں سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے، نجات کا واحد ذریعہ توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے، حکومت کوروناوائرس سے صرف عوام کو خوفزدہ نہ کرے بلکہ امید وحوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ اللہ پر بھروسہ اور رجوع الی اللہ کی ترغیب دے، اس نازک موڑپرجماعت اسلامی سمیت پوری قوم ملکر اس مشکل حالات سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ اتنی بڑی وبا کے خاتمے کے لیے تنہا کوئی بھی حکومت کچھ نہیں کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر سعید احمد نے نما ز عید ادائیگی اور خطبہ دیا