۸راولپنڈی: پی آئی اے کے طیارے میں شہید ہونے والے راولپنڈی کے 2 افراد کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

h دونوں افراد کی نماز جنازہ ڈھوک چوہدریاں میں ادا کی گئی قبل ازیں حادثے میںشہید ہونے والے پولیس اہلکار راجہ آصف اور شہری سیددانش سمیت3 افراد کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ لائی گئیں

منگل 26 مئی 2020 19:51

Cراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں شہید ہونے والے راولپنڈی کے 2 افراد کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی مذکورہ دونوں افراد کی نماز جنازہ ڈھوک چوہدریاں میں ادا کی گئی قبل ازیں حادثے میںشہید ہونے والے پولیس اہلکار راجہ آصف اور شہری سیددانش سمیت3 افراد کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ لائی گئیں اطلاعات کے مطابق کچہری چوکی راولپنڈی میں تعینات ہیڈکانسٹیبل آصف فیاض اورسیددانش آپس میں کزن تھے جبکہ جاں بحق ہونے والاملک ذیشان دونوں کا دوست تھاایئر پورٹ آمد کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں بعد ازاں متوفیان کی نماز جنازہ میںوفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی شرکت کی نماز جنازہ کے بعدغلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کعرت ہوئے کہا کہ پالپا سمیت کسی کو طیارہ حادثہ میں سیاست نہیں کرنے دیں گے سول ایوی ایشن اورایئر فورس کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی اے 320 طیارہ بنانے والی کمپنی بھی حادثہ کی تحقیقات کرے گی واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی طیارہ حادثہ کی رپورٹ پارلیمنٹ سمیت عوام کے سامنے پیش کرنا میری ذمہ داری ہے نان ٹیکنیکل افراد اس معاملے پر ابہام پیدا نہ کریں شہیدا کے لواحقین کو 5 ملین روپے فی کس مالی امداد کی جائے گی کراچی میں طیارہ حادثے میں گھروں کے نقصان کا بھی ازالہ کریں گے دریں اثناسی پی او راولپنڈی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل آصف فیاض کے گھر گئے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشز راولپنڈی طارق ولایت بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او شہید کے اہل خانہ سے ملے اور اس سانحہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی سی پی او نے شہید کے اہل خانہ کوآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا خصوصی تعزیعتی پیغام بھی پہنچایااورکے کفن دفن کے لئے رقم ورثا کے حوالے کی ۔