ض*جماعت اسلامی کراچی کی روایتی عید ملن یکم شوال کوادارہ نورحق میں منعقد ہوئی

عید ملن ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباکے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار رکھتے ہوئے غیر رسمی رکھی گئی

منگل 26 مئی 2020 19:51

lکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) جماعت اسلامی کراچی کی روایتی عید ملن یکم شوال کوادارہ نورحق میں منعقد ہوئی۔عید ملن ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباکے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار رکھتے ہوئے غیر رسمی رکھی گئی جس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔

عید ملن میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیر کراچی راجا عارف اسلطان،ڈپٹی سکریٹریز کراچی راشد قریشی ،یونس بارائی، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹریزاقبال چوہدری، صہیب احمد، ایڈیٹر روزنامہ جسارت مظفر اعجاز،معروف صحافی واجد انصاری ودیگر رہنماؤں، ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے اور عید کی مبارکبا د دی ۔

(جاری ہے)

عید ملن صبح 11بجے سے ایک بجے تک جاری رہی۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے سانحہ طیارہ کے شہداء اور کورونا وائرس سے شہید ہونے والے تمام افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی ۔حافظ نعیم الرحمن نے عید ملن کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل وطن اورپور ی امت مسلمہ کو عید مبارک، طیارہ حادثہ نے عید کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا ہے،پوری قوم کو غمگین کردیا ہے ۔

طیارہ حادثہ حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی ہے جس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ عید کے اس پرمسرت موقع پر بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار کورونا وائرس سے بچاؤ اور عوامی ریلیف کا کام کررہے ہیں اوروہ لوگ جو لاک ڈاؤن او ر کوروانا وائرس کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ عید منارہے ہیں ۔

عید ملن میں جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے رہنماء یونس سوہن ایڈووکیٹ کی زیر قیادت اقلیتی نمائندوں کے وفد نے بھی شر کت کی اورحافظ نعیم الرحمن و دیگر سے ملاقات کی۔وفد میں نائب صدر منارٹی ونگ سیموئیل نذیر،جنرل سکریٹری پرویز برکت،پادری نقاش عباس، ادریس بھٹی،پاسٹر ولسن ،پاسٹر افضل،پاسٹر محسن اقبال،پاسٹر جانسن،پاسٹر بابر،پرویز وکی،آصف زاہد،یشوع محمود،انتھونی ولسن،ارشد بوٹا و دیگر شامل تھے۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید کے دن سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان مرحوم ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد کی اہلیہ اور نائب قیم راشد قریشی کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہلخانہ ولواحقین سے ملاقات بھی کی ۔علاوہ ازیں وہ جماعت اسلامی سندھ کے رہنما عظیم بلوچ مرحوم کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔#