فیصل آباد:سنی اتحاد کونسل کے علماء نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مشکوک قرار دیکر روزہ رکھنے کا اعلان کیا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے عید کی نماز 24مئی کی بجائے 25مئی کو جامعہ رضویہ میں پڑھی عید الفطر منا ئی

منگل 26 مئی 2020 19:51

Cفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سنی اتحاد کونسل کے علماء نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مشکوک قرار دیکر روزہ رکھنے کا اعلان کیا اورسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے عید کی نماز 24مئی کی بجائے 25مئی کو جامعہ رضویہ میں پڑھی عید الفطر منا ئی آن لائن کے مطابق اس سلسلہ میںسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان نے دباؤ میں آکر چاند دیکھے بغیر فیصلہ کیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس نے ایک روزہ کی خیانت کی سنی اتحاد کونسل کے علماء بورڈ نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا،قوم ایک روزہ کی قضا کریسنی اتحاد کونسل کے علماء بورڈنے گزشتہ شب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مشکوک قرار دیکر گزشتہ روز روزہ رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس طرح مرکزی دارالعلوم جامعہ رضویہ میں 25 مئی کو عیدالفطر کی نماز آج 7بجکر 30منٹ پر ادا کی گئی،عید کی نماز شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی نے پڑھائی،جس میں سنی اتحاد کونسل کے علماء اور دیگر رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :