۱سکھر : عیدالفطر کے موقع پر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

منگل 26 مئی 2020 19:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سکھر میں عیدالفطر کے موقع پر سکھر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ، سکھر پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر کے عیدگاہوں امام بارگاہ مساجد اور تفریح گاہوں میں 1400 سے زائد پولیس اہلکارسمیت سیکڑوں رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ،شہر میں چھوٹے بڑے 230 اجتماعات کے علاوہشہر کے تفریحی مقامات پربھی 150سے زاید اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی، سکھر انتظامیہ کی جانب سے عید کے ایام کے دوران عوامی شکایات کیلئے ایس ایس پی آفس میں کنٹرول روم بنایا گیاتھا جس میں عوام کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جانے کیلئے اہلکارموجود رہے ، یکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے شہر اور و گرد و نواح کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سخت سنیپ چیکنگ بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر مختلف چوراہوں بازاروں میں پولیس کی پکٹس قائم کی گئی تھی۔