ں*دورہ انگلینڈ ،سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد رضوان وکٹ کیپر کی حیثیت سے جائیںگے

,سرفراز کی موجودگی میں محمد رضوان فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوںگے،سابق کپتان کے پاسٹیم میں واپسی کا موقع موجود : ہیڈ کوچ مصباح الحق

منگل 26 مئی 2020 19:51

۸لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) انگلینڈ کے دورے میں سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد رضوان وکٹ کیپر کی حیثیت سے جائیں گے۔ہیڈ کوچ مصباح کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں محمد رضوان فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہوں گے لیکن سرفراز احمد کے پاس ٹیم میں واپسی کا موقع موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکٹرز نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پرابتدائی مشاورت شروع کردی ہے۔

عید کے بعد سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان بھی مشاورت ہوگی جسکے بعد امکان ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں دورہ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے دو روز قبل پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بریفنگ بھی دی ہے اور اپنے پلان کے بارے میں ا?گاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹرز کی صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہو ئے پی سی بی نے اعلان کیا کہ جون کے اوائل میں کرکٹرز کے لئے ٹریننگ پلان تیار کیا جا رہا ہے، کرکٹرز گروپ کی شکل میں تربیت حاصل کریںگے جس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہر طرح سے طبی لحاظ سے محفوظ بنایا جائیگا۔

پاکستان 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے گا،ٹریننگ کیمپ کیلیے کون کون ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہو گا، اس کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت کا ا?غاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا۔ کیمپ میں سنٹر ل کنٹریکٹ میں شامل تمام21کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد عالم سمیت ان کرکٹرز کو بھی بلایا جائیگا جو حالیہ سکواڈز کا تو حصہ رہے ہیں لیکن کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں، ان میں محمد موسیٰ، عماد بٹ، خوشدل شاہ اور عثمان قادر کے نام ہیں۔

سلیکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے حوالے سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں تھے لیکن اب محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریننگ سے قبل تما م کرکٹرز، سپورٹ سٹاف اور متعلقہ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف اس سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساو?تھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔