Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عید کے تیسرے روز بارتھی آمد،قبائلی عمائدین اور علاقے کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی

وزیراعلیٰ کی اپنے والد سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ کی کچی وانگا آمد، ملک احمد خان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارتعزیت، مرحوم کے بیٹے کی دستار بندی کی عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں ، وزیراعلیٰ بن کر بھی اپنے علاقے کو نہیں بھولے‘ مقامی لوگوں کے تاثرات

منگل 26 مئی 2020 19:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عید کے تیسرے روزآج بارتھی بھی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزدار ہائوس بارتھی میں قبائلی عمائدین اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور لوگوں کو عید کی مبارکباد دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے والد سردار فتح محمد خان بزدارمرحوم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کچی وانگا بھی گئے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک احمد خان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک احمد خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک احمد خان مرحوم کے بیٹے کی دستاربندی کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ میںعید کے موقع پر بھی اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ ہوں-سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوںکو یکسر نظر انداز کیا۔

(جاری ہے)

ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے اور ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے پر فوکس کیا ہے اورہم ہر علاقے کی یکساں اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

میرا تعلق آپ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے ۔بارتھی ہی نہیں پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کیا ہے ۔ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دیںگے،کام کریںگے۔پنجاب کا ہر شہری بارتھی کے لوگوں کی طرح میرے دل کے بہت قریب ہے۔عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں ۔عوام سے رابطے ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ پسماندگی اورمحرومیوں کو مجھ سے بہتر کون جان سکتاہے ۔

مقامی لوگوںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔ عثمان بزدار اپنے والد مرحوم کی طرح عوام دوست لیڈر ہیں ۔عثمان بزدار وزیراعلیٰ بن کر بھی اپنے علاقے کو نہیں بھولے۔ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنا کر عمران خان نے پورے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کیساتھ بہت بڑی بھلائی کی ہی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات