کورونا وباء مزید بڑھ جاتی ہے تو حکومت لاک ڈاؤن میں زیادہ سختی کرنے پر مجبور ہوجائے گی، اجمل وزیر

وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مشیراطلاعات

منگل 26 مئی 2020 20:10

کورونا وباء مزید بڑھ جاتی ہے تو حکومت لاک ڈاؤن میں زیادہ سختی کرنے پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات پر عید الفطر کو کورونا وباء کے باعث سادگی سے منارہے ہیں عید الفطر پر عوام کی سماجی دوری اور احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اگر خدانخواستہ کورونا وباء مزید بڑھ جاتی ہے تو حکومت لاک ڈائون میں زیادہ سختی کرنے پر مجبور ہوجائے گا ۔

ہمیںکراچی طیارہ حادثے کا انتہائی دکھ ہے اور ان کی لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ کورونا وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی زندگیاں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں ان کی خاطر ان کی زندگیوں کے لئے اگر ہمیں مزید سخت اقدامات اٹھانا پڑے تو گریز نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں کورونا وباء کو شکست دینی ہے اور کورونا کی شکست پر ہم ایسی بہت عیدیں مناسکتے ہیں اس وقت کورونا وباء کے خلاف حکومت کے وضع کردہ اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ہے ۔اجمل وزیر نے کہا کہ عید الفطر پر بھی ہم گھروں پر نہیں بیٹھے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ فرنٹ لائن میں عوام کی خاطر کورونا کے خلاف اپنی جنگ میںجانوں کی پرواکئے بغیر مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ غربت ، افلاس اور معیشت پربھی نظررکھی ہوئی ہے اور ایک ہی وقت میں دو جنگ لڑ ر ہے ۔انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ڈرائنگ رومز سے نہیں کی جاسکتی اپنی ڈرائنگ رومز سے نکل کر عوام کے درمیان آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی سیاسی مخالف کورونا وباء کے خلاف نہیں نکل سکا۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان جیسا لیڈ ر ہم میں موجود ہے اس کی مدبرانہ قیادت میںہم کورونا وباء کو شکست دیں گے۔اجمل وزیر نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کی ہمت اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ مل کورونا وباء کے خلاف شروع دنوں سے اپنی جان کی پروا کئے بغیر شانہ بشانہ کام کر رہے ہیںہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئی ہے اور اس نے اپنے آپ کو اپنے گھرمیں کرونٹائن کر کے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے گھر سے اپنی ذمہ داریاں پوراکرے گا ۔ انہوں نے صحافی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورا کرتے ہوئے عوام کو اس مہلک وباء کے پھیلائو سے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جتنے سیاحتی مقامات ہیں سب کو سیاحوں کے لئے بند کر دئیے ہیں تاکہ عوام کے اکھٹا ہونے میں کورونا وباء مزید نہ پھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام ادارے 24گھنٹے کورونا کے خلاف حکومتی وسائل کے اندراپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کورونا مزید بڑھ گئی تو عوام کی تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہماری کامیابی سماجی دوری سے وابستہ ہے کیونکہ اس مہلک وباء کی روک تھام صرف اور صرف سماجی دوری ہے ۔