باجوڑمیں عیدکے تیسرے دن تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیاگیا

باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ ناوگئی میں اینٹی پرسنل مائن بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیا

منگل 26 مئی 2020 20:10

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) باجوڑمیں عیدکے تیسرے دن تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیاگیا۔باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ ناوگئی میں اینٹی پرسنل مائن بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تحصیل نواگئی گوڈاگیل میں نامعلوم افراد کیطرف سے نصب شدہ اینٹی پرسنل مائن باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیااور تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیااورپولیس کی بروقت کارروائی نے علاقہ کو بڑے تباہی سے بچالیا۔

مقامی لوگوں کوگوڈاگیل کے مقام پرمشکوک موادنظرآنے پرقریب ایف سی کے پوسٹ کواطلاع دیں۔ FCکے جوانوں نے باجوڑپولیس کواطلاع دی،اطلاع ملتی ہی باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکوارڈکے انچارج ASIاحسان اللہ ہمراہ اپنی ٹیم جائے وقوع پرپہنچ گئے جنہوں نے اردگردایریاکی ٹیکنیکل آلات کے ذریعے چیکنگ کرکے بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیا۔رواں ماہ باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈبارودی سرنگوں کے صفائی کے دوران 05عددبم ناکارہ بناچکی ہیں۔