حطار: خانپور میں قتل اور ڈیم میں ڈوبنے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

منگل 26 مئی 2020 20:55

ق*حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) علاقہ خانپور میں قتل اور ڈیم میں ڈوبنے کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ مکھنیال علاقہ پہاڑ خانپور کے دور افتادہ گائوں ہڑیالہ میں عید کے روز دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے دو شادی شدہ عورتوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والی ایک خاتون حاملہ تھی،علاقہ پنج کٹھہ کے گائوں میرپور میں معمولی تلخ کلامی پر توفکیاں کا رہائشی نوجوان فائرنگ سے قتل، خانپور ڈیم، سپل وے اور نہر میں نہانے کے دوران مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق تھانہ مکھنیال علاقہ پہاڑ خانپور کے گائوں اڑیالہ میں عید کے روز دو گروپوں کے مابین خونی لڑائی میں دو خواتین کو اندھادھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جاں بحق خواتین میں22سالہ مسماة عاصمہ زوجہ محمد یاسر8 ماہ کی حاملہ بتائی جاتی تھی جبکہ دوسری مقتولہ کا نام 27سالہ کلثوم زوجہ محمد آصف ہے دوسرے واقعہ میں عید کے تیسرے روز دن دیہاڑے میرپور پیٹرول پمپ کے قریب راجہ فلک کے ساتھ نامعلوم افراد کی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد جھگڑاشروع ہوگیا دوران جھگڑا توفکیاں کا رہائشی سید سبطین شاہ عرف شانی ولد سید غلام شاہ موقع پر پہنچا اور چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزمان سے فائرنگ شروع کردی اور گولی شانی شاہ کو لگی اور بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے جان بازی ہار گیا ، دریں اثناء عید کی چھٹیوں کے دوران خانپور ڈیم، سپل وے اور نہر کے پانی میں نہانے کے شوق میں چار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، پہلے واقعہ میں خانپور نہر سی44 سالہ شخص کی شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی اور دو دن تک نعش خانپور ہسپتال میں رکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی مدد سے نماز جنازہ کے بعد نعش کو امانت کے طور پر محلہ راجگان کے قبرستان میں دفن کردیا تاہم دفن کے بعد متوفی کی شناخت محمد عاصم ولد اللہ دین ساکن نواب آباد کے نام سے ہوگئی جاں بحق ہونے والا حساس ادارے کا ملازم تھاورثاء نے نعش کو خانپور قبرستان میں ہی دفن رکھنے رہنے دینے کا فیصلہ کیا، دوسرے واقعہ میں سپل وے کے پانی نہاتے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میںڈوب گئے تاہم ایک نوجوان کو مقامہ غوطہ خوروں سے بچا لیا جاں بحق ہونے والا اڈیالہ راولپنڈی کا رہائشی عبدالمعز تھا، تیسرے واقعہ میں بھبھالہ کے قریب خانپور میں ڈیم نہاتے ہوئے ٹیکسلا کا رہائشی محمد طلحہ نامی نوجوان گہرے پانی میںڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش کیلئے رات گئے تک آپریشن جاری رہاتاہم نوجوان کی نعش گزشتہ روز طویل ریسکیو آپریشن کے بعد پانی سے نکال لی گئی،چوتھے واقعہ میں ایک اور نوجوان ترناوہ پل کے قریب پانی نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ،