‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز وزیراعلیٰ آفس کے لان میں ادا کی، سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی

,ملک کی ترقی و خوشحالی اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ‘ کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا مانگی، ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہی:عثمان بزدار

منگل 26 مئی 2020 21:15

3 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز وزیراعلیٰ آفس کے لان میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی اور کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا مانگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دعا ہے پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کرے۔