سعودی عرب میں جمعہ کی نماز کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا گیا

لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد اب مملکت میں رواں ہفتے جمعہ کے روز سے مساجد کو ہفتہ وار نماز کیلئے کھولا جائے گا، مکہ میں تاحال مساجد نہیں کھولی جائیں گی: سعودی وزارتِ مذہی امور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 21:19

سعودی عرب میں جمعہ کی نماز کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا گیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی2020ء) سعودی عرب میں جمعہ کی نماز کیلئے مساجد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد اب سعودی عرب میں رواں ہفتے جمعہ کے روز سے مساجد کو ہفتہ وار نماز کیلئے کھولا جائے گا۔ مکہ میں تاحال مساجد نہیں کھولی جائیں گی: سعودی وزارتِ مذہی امور نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کورونا وبا کی وجہ سے مساجد کو بند کرنے کا جو حکم دیا گیا تھا اب اس میں نرمی کی جارہی ہے اور 31مئی سے 20جوت تک ہر جمعہ کے روز جمعہ کی نماز کیلئے مساجد کو کھولا جائے گا اور تمام ترحفاظتی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماسوائے مکہ مکرہ کے پورے ملک میں مساجد جمعہ کے روز کھولی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرمذہبی امور عبدالطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمان الشیخ کی جانب سے مساجد کے سٹاف کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد کے دروازے اور کھڑکیاں ہر وقت کھلی رکھی جائیں گی، مساجد سے قرآن مجید کے نسخے وقتی طور پر ہٹا دیے جائیں گے، تمام نمازی اپنے جاء نماز گھر سے ساتھ لائیں گے اور مساجد کے امام احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں گے۔

مساجد میں کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی اور واٹر کولر بھی بند رہیں گے۔ تاہم ابھی مکہ مکرمہ میں موجود مساجد کو نہیں کھولا جائے گا کیونکہ یہاں کورونا وبا کا زور تاحال موجود ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 1931 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 76,726 ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت صحتمملکت میں کورونا سے مزید 12مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 411 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزیدمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 48,450 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 27,826ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔ واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔