پکاقلعہ کے سانحہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کا پیغام اور شہد ا کو زبر دست خراج عقید ت پیش

ان نتوس کی قر با نیا ں کبھی رائیگاں نہیں جا ئیگی اور ملک سے گلے سڑے فرسودہ نظام کا خا تمہ ہو کر رہیگا،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی

منگل 26 مئی 2020 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تا ریخ دل خراش و اقعات سے بھری پڑی ہے اس جما عت کے کا رکنان نے غریب ومتو سط طبقہ کے حقوق کے حصول کیلئے بڑی قر با نیا ں دی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سانحہ پکا قلعہ حید ر آبا د ہے جس نے سینکڑوں افراد نسل پرستی کی بھینٹ چڑ ھ گئے اور آج بھی ان کے لو احقین انصاف کے منتظر ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان نے انتہا ئی مشکل حا لا ت میں اپنے آپ کو صبرواستقامت کے ساتھ سینہ سپر رکھا ہے لیکن پا کستان کی سول سوسائٹی بہت سے واقعات کی تحقیقات کا مطا لبہ کر تی رہی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ پکا قلعہ سمیت درجنو ں واقعات ایسے ہیں جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان اور حق پر ست عوام نے اپنی جا نو ں کی قر با نیاں دیں لیکن آج تک ان واقعات کی تحقیقات نہ ہو سکی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مطا لبہ کیا ایک بااختیا ر کمیشن تر تیب دیا جا ئے جو سندھ میںہو نے والی نسلی زیا دتیو ں کا نو ٹس لیں اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کر ے اور انہیں قرار واقعہ سزا دلو ائی جا ئے۔

(جاری ہے)

سانحہ پکاقلعہ کے شہد ا کو زبر دست خراج عقید ت پیش کر تے ہو ئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ان نتوس کی قر با نیا ں کبھی رائیگاں نہیں جا ئیگی اور ملک سے گلے سڑے فرسودہ نظام کا خا تمہ ہو کر رہیگا اور یہ قر با نیا ں رنگ لا ئینگی۔ دریں اثنا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے سانحہ پکاقلعہ کے شہد ا کیلئے فا تحہ خو انی کی اور انکے درجا ت بلند ی کیلئے دعا کی۔