سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر وفات پاگئے

سعدی بن شنیبر نے 45 سال تک محافظ کی ذمہ داریاں پوری کیں، آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث 96 برس کی عمر میں چل بسے، سعودی میڈیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 22:17

سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر وفات پاگئے
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2020ء ) سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر وفات پاگئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعدی بن شنیبر نے 45 سال تک سعودی فرمارواؤں کی حفاظت کا فریضہ ادا کرنے والے وفادار ساتھی آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث 96 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے عہد ساز دور میں ان کے محافظوں کی فہرست میں شامل ہونے والے سعدی بن شنیبر کو یہ بھی شرف حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے کنگ خالد بن عبدالعزیز اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ذاتی دستوں میں بھی کام کیا ہے۔

طویل عمر پانے والے سعدی بن شنبیر نے کم عمری میں ہی شاہی خاندان کے محافظ ہونے کی ذمہ داری سنبھال لی تھی جس کے بعد انہیں تخت نشین فرمارواؤں اور ان کے خاندان کا بھرپور اعتماد حاصل رہا۔

(جاری ہے)

اسی اعتماد کی وجہ سے انہوں نے 45 سال کے لمبے عرصے کے لئے سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ ہونے کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ سعودی میڈیا رپورٹس میں سعدی بن شنیبر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی بادشاہوں کے ساتھ محافظ کے طور پر کئی بین الاقوامی دورے بھی کئے ہیں جس کے بعد ان کے خلوص اور جاں فشانی کے ساتھ خدمات کو خوب سراہا جاتا رہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ کمزوری کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ فہد بن عبدالعزیز سے ذاتی محافظ کی ذمہ داریوں سے پیچھے ہتنے کا فیصلہ کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا اور انہیں ذمہ داریوں سے رخصت کر دیا گیا تھا۔ تا ہم اب عمر دراز گزارنے کے بعد سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر چل بسے ہیں جس کے بعد سعودی میڈیا کی جانب سے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سعدی بن شنیبر نے 45 سال تک محافظ کی ذمہ داریاں پوری کی جس کے بعد آج وہ حرکت قلب بند ہونے کے بعد 96 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔

متعلقہ عنوان :