جاپان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ ایمرجنسی ختم

جاپان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 850 ریکارڈ، لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 27 مئی 2020 07:06

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ ایمرجنسی ختم
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2020ء) جاپان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ ایمرجنسی ختم۔ جاپان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 850 ریکارڈ، لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا دی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت نے ایمرجنسی اٹھانے کے حوالے سے انتہائی سخت پیمانہ رکھا تھا، جس پر اب پورے اترے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جاپان نے اپریل کے شروع میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشے پر ٹوکیو سمیت 6 ریجن میں ایمرجنسی لگائی تھی۔ 
واضح رہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار 628 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد10 ہے۔ علاوہ ازیں وائرس زدہ 13 ہزار 612 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :