پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 997 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1381 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 25 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 27 مئی 2020 10:14

پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 997 ہو گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 مئی2020 ء) چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد اس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار 997 ہو گئی جبکہ 1221 افراد جاں بحق ہق گئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا کے مزید 1381 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 25 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کی جائے تو پنجاب میں 464کیسز اور 10 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا سے 8 ہلاکتیں اور 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ سے 573 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز اور ایک ہلاکت اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت اور 8 کیسز جبکہ بلوچستان سے 68 اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اس کے مزید پھیلنے کے خطرات زیادہ ہیں۔ اس وقت پاکستان نے بھی کئی ممالک کی طرح لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے محدود مدت کے لئے کاروبار کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔

اگر مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو سندھ میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 23507 اور اموات 374 ہوگئی ہیں جبکہ پنجاب کی بات کی جائے تو پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21,118 اور اموات 362 ہوگئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بات کی جائے تو سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جب کہ اموات 17 ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 211 ہو گئی ہے جبکہ 2 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بلوچستان میں متاثرہ افراد کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 3536 ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک 41 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی بات جائے تو وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 8259 ہو گئی ہے جبکہ 416 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔