ویسٹ بینک کا اسرائیل سے الحاق خطرناک ہوگا ، فرانس ہوگا خطرناک

بدھ 27 مئی 2020 10:15

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کے اسرائیل میں الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔ امریکا کی کھلی حمایت کی وجہ سے اسرائیل، فلسطین کے دوسرے حصے کو بھی باضابطہ خود میں ملحق کرنے کے درپئے ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نتن یاہو اس منصوبے کو جولائی میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کر سکتے ہیں۔اسرائیلیحکومت کے اس فیصلے سے اب تک عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔فلسطینی اس منصوبے کی پہلے دن سے ہی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ بیت المقدس کے دار الحکومت والی ایک آزاد فلسطین کی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔