کورونا کے باعث سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

یورپ میں لاک ڈائون ختم ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث ساحلوں پر جا رہے ہیں

بدھ 27 مئی 2020 11:19

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔ لیکن اب وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔فرانس میں ایک گروپ ساحل کی صفائی میں مصروف تھا جہاں اسے استعمال شدہ فیس ماسک اور گلوز ملے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی گروپ کے سربراہ نے گہرے سمندر کے نیچے کی وڈیو بھی شیئر کی، وہاں بھی فیس ماسک اور گلوز موجود تھے۔

ماحولیاتی صفائی سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا ساحل سے ملنا خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ یورپ میں لاک ڈائون ختم ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث ساحلوں پر جا رہے ہیں۔گروپ کے سربراہ جنہوں نے سمندر کی گہرائی میں آلودگی کی وڈیو بھی بنائی ہے، انہوں نے اسے نئے قسم کی آلودگی کی شروعات قرار دیا ہے۔