مورکیمبے کے سابق دفاعی کھلاڑی کرسچن ملیبو 23 سال کی عمر میں چل بسے

بدھ 27 مئی 2020 12:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) مورکیمبے کے نامور دفاعی کھلاڑی کرسچن ملیبو 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔سابق مدر ویل کھلاڑی نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز مل وال میں کیا اور اس کے علاوہ ان کو برینٹ ووڈ ، برائنٹری اور کریو کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ مورکیمبے کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کرسچن ملیبو اس کے اسکواڈ کا انتہائی مقبول ترین ممبر تھا۔

کلب نے کہا ہے کہ کرسچن ملیبو کی اچانک اور غیر وقتی موت کی خبر سے ہم سب کو صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کرسچن ملیبو کی کمی ہمیشہ محوس کی جائے گی، ان کا نقصان ان سب کیلئے تکلیف دہ ہے جن کا اسے کے ساتھ خوشگوار وقت گزرا تھا۔کرسچن ملیبو نے 2018ء میں مل وال میں شامل ہونے کے بعد مدر ویل کے ساتھ ایک سیزن گزارا اور اس کے علاوہ انہوں نے فیر پارک میں چھ مرتبہ لیگ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ سال اکتوبر میں ایک قلیل مدتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کریو کے لئے سات میچز کھیلے اور سیزن کے اختتام تک جنوری میں ساتھی لیگ ٹو فریق مورکیمبے کے ساتھ معاہدے پر تین میچز کے لئے دستخط کئے۔مدر ویل کے چیئرمین جم میک میمن نے کہا ہم کرسچن ملیبو کی موت کی خبر سن کر حیران ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک خوشگوار مزاج کا دوستانہ نوجوان تھا جس کی دوستی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔کریو نے کہا کہ کرسچن ملیبو کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ ایک اعلی درجے کا کھلاڑی تھا جس کو حقیقی معنوں میں اس کھیل سے محبت تھی۔لندن میں پیدا ہونے والا کرسچن ملیبو مولو کریو کے ساتھ ایک مختصر سفر کے بعد جنوری میں مورکیمبے چلا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :