امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن نے حالیہ دوروں کے دوران ماسک نہ پہننے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’انتہا درجے کا احمق ‘‘ قرار دے دیا

بدھ 27 مئی 2020 12:19

امریکی سابق نائب صدر جوبائیڈن نے حالیہ دوروں کے دوران ماسک نہ پہننے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) امریکہ کے سابق نائب صدر و ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے حالیہ دوروں اور تقاریب کے دوران ماسک نہ پہننے پر اپنے انتخابی حریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’انتہا درجے کا احمق ‘‘ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق قائدانہ صلاحیتوں میں کمی کے باعث کئی انسانی زندگیوں کو اس کی قیمت چکانی پڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میموریل ڈے اور دیگر تقاریب میں امریکی صدر کا ماسک نہ پہننا ان کی انتہا درجے کی حماقت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ دنیا میں موجود ہر ڈاکٹر نے پرہجوم مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ جوبائیڈن نے امریکی صدر کے ماسک نہ پہننے کو مردانگی کی نمائش(شmacho stuff) قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے متعلق قائدانہ صلاحیتوں میں کمی کے باعث کئی انسانی زنگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میموریل ڈے پر تقریب میں سابق نائب صدر کے ماسک پہننے کو بہت ہی غیر روایتی قرار دیا۔