کینسرجیسے موذی مرض کا دلیری سے مقابلہ کررہی ہوں‘ نادیہ جمیل

میرا خدا کی ذات پر مکمل یقین ہے ،وہ اگر بیماری دیتا ہے تو شفا بھی وہی دیتا ہے

بدھ 27 مئی 2020 12:36

کینسرجیسے موذی مرض کا دلیری سے مقابلہ کررہی ہوں‘ نادیہ جمیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ کینسرجیسے موذی مرض کا دلیری سے مقابلہ کررہی ہوں،میں نے اپنے اعصاب کو مضبوط رکھا ہوا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میں کس بیماری میں مبتلا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر مکمل یقین ہے کہ اگر وہ بیماری دیتا ہے تو شفا بھی وہی دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

میں اپنے خدا کے فضل و کرم سے جلد صحتیاب ہو جائوں گی ۔ میں اکیلی اس مرض میں مبتلانہیںبلکہ دیگر ہزاروں لوگ بھی مبتلاہیںاور جواعصابی طو رپر خودکو مضبوط رکھتیہیں وہ صحتیاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہوں اور بہت جلد صحتیاب ہو کر عام زندگی کی طرف لوٹ آئوں گی ۔اس کے لئے مجھے صرف سب لوگوں کی دعائوں کی اشد ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :