لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

بدھ 27 مئی 2020 12:44

لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں لاطینی امریکا یومیہ انفیکشن کی تعداد میں یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کی امریکی ڈائریکٹر کیریسا ایتین نے کہا ہے کہ ا?ئندہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے تک برازیل میں کووِڈ 19 سے یومیہ 1 ہزار سے زائد اموات واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ برازیل میں اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 24 ہزار زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اسی طرح خطے میں میکسیکو، ارجنٹائن اور کولمبیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :