چین ایک نئی ہیلتھ ایپ کی منصوبہ بندی ، رپورٹ

بدھ 27 مئی 2020 12:44

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) چین میں کورونا وائرس کے بحران کے بعد ایک نئی ہیلتھ ایپ کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ہیلتھ ایپ مشرقی چین کے اقتصادی مرکز ہنگجو میں تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ اسمارٹ فون ایپلیکیشن صارفین کی تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی عادت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور نیند کی دورانیہ کو نوٹ کرے گی۔ اس ایپ سے موصول ہونے والے ڈیٹا تک مختلف کمپنیوں کو رسائی ہوگی۔ یہ کمپنیاں جاننا چاہتی ہیں کہ ان کے ملازمین اوسطاً کتنے گھنٹے سوتے ہیں، کتنا پیدل چلتے ہیں اور کیا وہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :