امریکہ کا داعش کے نئے سربراہ کو سلامتی کونسل میں بلیک لسٹ کرنے کا خیر مقدم

بدھ 27 مئی 2020 12:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے داعش کے نئے سربراہ اور البغدادی کے جانشین امیر محمد عبد الرحمٰن المولا کو سلامتی کونسل میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو نے اپنے "ٹویٹر" اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا داعش کے نئے سربراہ کو سلامتی کونسل میں دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ فیصلہ داعش کی مستقل شکست کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے اٹھایا گیا ایک اہم اقدام ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے المولیٰ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے داعش اور القاعدہ پر پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد نمبر 2368 پرعمل درآمد کرتے ہوئے عراقی نژاد المولا کو بلیک لسٹ کیا ہے۔