وزیراعظم پر لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے‘فیاض الحسن

لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں‘صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 27 مئی 2020 13:03

وزیراعظم پر لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے‘فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں، تو دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں، مریم اورنگزیب صاحبہ، ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کے بیان پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی، گرفتاری کے بعد مجبورا شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی بڑی، وزیرِ اعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا وزیرِ اعظم عمران خان عید کی چھٹیوں کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہے ہیں، لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔