سٹاک ایکسچینج ،بینکس،چیمبرز چھ روز بعد دوبارہ کھل گئے

عوام کی سہولت کیلئے بینکوںکی اہم برانچیں گزشتہ روز کھلی رہیں

بدھ 27 مئی 2020 13:25

سٹاک ایکسچینج ،بینکس،چیمبرز چھ روز بعد دوبارہ کھل گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) عید الفطر کی چھ تعطیلات کے بعد بینکس ، سٹاک ایکسچینج اور ملک بھر کے چیمبرز آج ( جمعرات) کے روز دوبار کھل جائیں گے ، عوام کی سہولت کے لئے بینکوں کی اہم برانچیں گزشتہ روز بھی کھلی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عید الفطر کی مناسبت سے 22تا27مئی( جمعہ تا بدھ) تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے تمام بینک، سٹاک ایکسچینج اور ملک بھر کے چیمبرز بھی چھ روز تک بند رہے جو آج جمعرات سے دوبار کھل جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بینکوں نے طویل تعطیلات کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز ااپنی اہم برانچیں عام کھاتہ داروں کے لئے کھلی رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :