دُبئی کے صحرا میں شراب کی ہزاروں بوتلیں پکڑی گئیں

تین ایشیائی افراد صحرا کے ایک گڑھے میں دفنائی بوتلیں باہر نکال رہے تھے، جب پولیس پٹرولنگ ٹیم کی نظروں میں آگئے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 27 مئی 2020 13:31

دُبئی کے صحرا میں شراب کی ہزاروں بوتلیں پکڑی گئیں
دُبئی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-72مئی2020ء) دُبئی پولیس نے عید الفطر کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں سات افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پرشراب کی 14,83 بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

دُبئی پولیس کے مطابق شراب کی یہ بوتلیں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئیں۔ جبل علی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدئل محمد السویدی نے بتایا کہ شراب کی زیادہ تر بوتلیں دُبئی کےصحرا کے بیچو بیچ ایک گڑھے میں دفنائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے پہلی کارروائی اس وقت کی جب ایک پٹرولنگ ٹیم نے صحرا میں تین ایشیائی افراد کو ایک گڑھے میں سے لکڑی کا ایک باکس نکالتے دیکھا۔

پولیس ٹیم نے قریب جا کر جب باکس کھُلوائے تو ان میں سے پلاسٹک کے چوبیس پیکٹس میں سے شراب کی گیارہ سو بوتلیں برآمد ہوئیں، جو ان ملزمان نے فروخت کے لیے چُھپا رکھی تھیں۔ ان ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں پولیس نے مخبری کے بعد دو افراد کو گرفتار کر لیا، جو شراب کی ایک سو پندرہ بوتلیں اپنی کار میں چھُپا کر لے جا رہے تھے۔
جبکہ تیسری کارروائی میں ایک صنعتی علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کی تلاشی لے کر اس میں موجود 258بوتلیں برآمد کر کے گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

متعلقہ عنوان :